Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / سعودی ہیلی کاپٹر یمنی سرحد پر تباہ، دو ہلاک

سعودی ہیلی کاپٹر یمنی سرحد پر تباہ، دو ہلاک

ریاض۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں شامل سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر یمنی سرحد پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سرحدی علاقے کی حفاظتی گشت پر مامور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپاچی ہیلی کاپٹر جزان کے علاقے میں گرا جبکہ واقعے کی وجوہات کے تعین کیلئے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب یمنی حکومت کے خلاف کارروائیاں کرنے والے حوثی قبائل کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے گذشتہ رات سعودی عرب کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے۔یمن کی صباء نیوز ایجنسی کے مطابق حوثی عہدیدار نے کہا کہ حملے میں سعودی عرب کی 6 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہے۔ رواں سال مارچ میں حوثی قبائل کی جانب سے یمن کی حکومت گرائے جانے کے بعد سعودی عرب و دیگر ممالک نے حوثی قبائل کیخلاف فضائی کارروائیوں کاآغاز کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT