Saturday , June 24 2017
Home / عرب دنیا / سعودی ۔ قطر تنازعہ کے خاتمہ کیلئے ترکی کی جانب سے مدد کی پیشکش

سعودی ۔ قطر تنازعہ کے خاتمہ کیلئے ترکی کی جانب سے مدد کی پیشکش

انقرہ ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعہ ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ بشمول سعودی و مصر مختلف عرب ملکوں اور قطر کے مابین اختلافات کے خاتمہ کیلئے تعاون کی پیشکش کرتا ہے۔ ترکی کے وزیرخارجہ داؤد جاؤش اولو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’اس صورتحال سے پیدا شدہ نئی دہلی نے ہم سب کو غمزہ کردیا ہے‘‘۔ چاؤش اولو نے مزید کہا کہ ’’بلاشبہ بسااوقات ممالک کے درمیان اختلافات پیدا ہوا کرتے ہیں لیکن تمام حالات میں مذاکرات بہرصورت جاری رہنا چاہئے‘‘۔ ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ترکی بہرحال ان اختلافات کے خاتمہ کیلئے اپنے طور پر ہر ممکنہ بہترین مساعی کیلئے تیار ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT