Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / سعودی ۔ یمن شور ش زدہ علاقے میں اے پی کے پھنسے شخص نے مدد کی گوہار لگائی ۔

سعودی ۔ یمن شور ش زدہ علاقے میں اے پی کے پھنسے شخص نے مدد کی گوہار لگائی ۔

نئی دہلی:وجئے نامی ایک ہندوستانی شہری جو یمن کے شور ش زدہ علاقے کی سرحد پر پھنسا ہوا ہے نے مدد کے لئے اپیل کی ‘ اس نے کہاکہ وہ خطرناک حالات میں زندگی بسر کررہا ہے۔

وجئے‘ جو سعودی عربیہ کے الجیزان سے ساٹھ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ ال ٹیوالا میں مقیم ہے نے اپنی مبینہ اپیل میں کہاکہ اسے بچایا جائے ۔

وجئے نے ٹی او ائی سے اپنے موصلاتی پیغام میں کہاکہ ’’ یہاں پر ہر روز بم گرائے جارہے ہیں‘ مجھے یہاں سے نکالو‘‘۔

وجئے آندھرا کے ویسٹ گودواری میں واقع ٹانکو کا ساکن ہے ‘ جو ایک مقامی ایجنٹ کے ذریعہ اسپتال میں کام کے لئے سعودی عرب پہنچانے اپنے موصلاتی پیغام میں کہاکہ وہ خطرناک حالات میں زندگی گذار رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس پر ‘ مرکزی وزیرخارجہ سشماسوراج نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وجئے کو مد د کا بھروسہ دلایا۔سشما سوراج نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ’’ ہم اس کی وہاں سے نکالنے کے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے‘‘

 

TOPPOPULARRECENT