Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سعیدآباد میں طالب علم کی مشتبہ موت

سعیدآباد میں طالب علم کی مشتبہ موت

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک طالب علم مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ بی ٹیک طالب علم چندرانائیک جو سنگارینی کالونی میں رہتا تھا ۔ بی ٹیک سال سوم کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ روز معمولی بات پر بحث و تکرار اور جھگڑے جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور اس دوران کوئی سنیتا نامی خاتون کے مکان میں یہ طالب علم داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اس پر مشتبہ شئے گر گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنیتا نے اس پر تیل کا ڈبہ پھینکا اور وہ شدید جھلسی ہوئی حالت میں کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT