Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سعیدآباد میں گاڑیوں کو نذرآتش کرنے والے دو افراد گرفتار

سعیدآباد میں گاڑیوں کو نذرآتش کرنے والے دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) سعیدآباد پولیس گاڑیوں کو نذرآتش کرتے ہوئے علاقہ میں سنسنی پھیلانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔ انسپکٹر سعیدآباد مسٹر ستیا نے بتایا کہ پولیس نے گاڑیوں کو نذرآتش کرنے والے دو خاطیوں 25 سالہ بی لکشمن اور 23 سالہ این وی ایس ایس پرساد ساکنان کنچن باغ کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ لکشمن مرچ بنڈی کا کاروبار کرتا تھا اور پرساد بی ٹیک سال آخر کا طالب علم تھا۔ دونوں نے نشہ کی حالت میں اس طرح کا اقدام کیا جو سنسنی اور دہشت کا باعث بنارہا ہے۔ پولیس نے گرفتارخاطیوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT