Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / سعید آباد میں کشیدگی ، مسلم نوجوان پر اشرار کا حملہ

سعید آباد میں کشیدگی ، مسلم نوجوان پر اشرار کا حملہ

حیدرآباد۔/7جون، ( سیاست نیوـز) سعیدآباد کی ڈاکٹر ذاکر حسین کالونی میں آج اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب اشرار نے مقامی نوجوان پر اچانک حملہ کردیا جس سے نوجوان شدید زخمی ہوا۔ تفصیلات کے بموجب 22سالہ محمد انس خان ولد محمد ایوب خان عشاء کی نماز کیلئے مسجد قطب شاہی کی جانب جارہے تھے کہ وہاں موجود اشرار کی ٹولی نے انہیں گھیر لیا اور بلاوجہ شدید زدوکوب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ ماہ اسی علاقہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ کی تنصیب کے دوران کشیدگی پیدا ہوئی تھی یہ حملہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی بتائی جاتی ہے۔ زخمی انس خان کی ناک پر فریکچر آگیا جنہیں خانگی کارپوریٹ دواخانہ میں شریک کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ پولیس نے علاقہ میں زائد فورس طلب کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رمضان کے پیش نظر اشرار کی جانب سے بھی پولیس میں نوجوان کے خلاف شکایت درج کروائی گئی اورالزام عائد کیا گیا کہ نوجوان نے انہیں ذات کے نام پر نشانہ بنایا تھا۔ اشرار نے اس لڑکے کی والدہ کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اشرار کی تلاش شروع کی۔زخمی لڑکے کی والدہ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لڑکے کو اشرار کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ان کے لڑکے کی جان کو خطرہ ہے لہذا انہیں تحفظ فراہم کیا جانا چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT