Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سعید اجمل پر دھوکہ دہی کا الزام کرکٹ اکیڈیمی کی اراضی کے تخلیہ کا حکم

سعید اجمل پر دھوکہ دہی کا الزام کرکٹ اکیڈیمی کی اراضی کے تخلیہ کا حکم

کراچی۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بولر سعید اجمل پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہیں اکیڈیمی قائم کرنے کے مقصد سے دی گئی زمین کے تخلیہ کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجمل کے آبائی ٹاؤن فیصل آباد میں یونیورسٹی آف اگریکلچر کے انتظامیہ نے ان پر دھوکہ دہی اور سہولیات کے بے جا استعمال کا الزام عائد کیا۔ انتظامیہ نے حکم دیا کہ کرکٹ اکیڈیمی قائم کرنے کے مقصد سے انہیں جو اراضی دی گئی ہے ، وہ فوری خالی کردی جائے۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ اجمل نے اس اکیڈیمی میں شمولیت حاصل کرنے والے طلباء سے فی کس 15,000/- روپئے فیس وصول کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 350 سے زائد طلباء اس کے ارکان ہیں۔ انہوں نے طلباء سے حاصل کی گئی تقریباً 5.3 ملین روپئے کی تفصیلات نہیں بتائی۔ انہوں نے زمین پر جبری قبضہ کی کوشش کی جبکہ ہم نے اکیڈیمی کے لئے انہیں یہ اراضی دی تھی اور اب وہ تخلیہ سے انکار کررہے ہیں۔ اجمل اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان یہ تنازعہ گزشتہ سال اس وقت بدتر صورتحال اختیار کرگیا جب سکیورٹی کی وجوہات کی بناء انہیں زمین کے تخلیہ اور اکیڈیمی برخاست کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ڈی ویلیرس بہترین کپتان ہوں گے : علی باقر
جوہانسبرگ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ ساؤتھ آفریقہ ( سی ایس اے) کے سربراہ علی باقر نے کہا کہ نئے ٹسٹ کپتان اے بی ڈی ویلیرس ٹیم کے عظیم کپتانوں میں سے ایک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ویلیرس کو کپتانی کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ ہاشم آملہ کے حیرت انگیز استعفیٰ اور اس کے بعد ڈی ویلیرس کو نیا کپتان مقرر کئے جانے کے پس منظر میں یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ویلیرس میں کپتان کی تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں اور ٹیم کے عظیم کپتانوں میں سے ایک ہوسکتے ہیں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT