Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سعید اجمل پی سی بی کے رویہ سے دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ پر غور شروع

سعید اجمل پی سی بی کے رویہ سے دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ پر غور شروع

لاہور، 2 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام)  دلبرداشتہ سعید اجمل ریٹائرمنٹ پرغور کرنے لگے ہیںجیسا کہ آف اسپنر کا کہنا ہے کہ اگر وہ پی سی بی کے پلان کا حصہ نہیں تو بتا دیا جائے تاکہ باوقار انداز میں عزت نفس کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ سکوں۔ تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن کی اصلاح کے بعد اجمل رواں سال اپریل میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئے لیکن بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے ٹی ٹوئنٹی اور ونڈے میچز میں متاثر کن کارکردگی نہ دکھا پائے تھے۔ آف اسپنر کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر ردھم حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا لیکن وہاں بھی رنگ نہ جما پائے۔ انھوں نے 8 میچز میں 48.50 کی اوسط سے صرف 16 وکٹیں حاصل کیں۔ اس معیار پر سلیکٹرز مطمئن نظر نہیں آتے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کی بولنگ جانچنے کا اشارہ بھی دے چکے ہیں۔ اجمل نے کہا کہ میں ہمیشہ میرٹ اور اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر کھیلا ہوں لیکن اگر بورڈ سمجھتا ہے کہ نیشنل ٹیم کی جانب سے مزید نہیں کھیل سکتا تو درخواست کروں گا کہ مجھے بتادیں، یوں میں باوقار انداز سے عزت نفس کے ساتھ ریٹائر ہوسکوں گا۔
اسکواش : گھوشال کا 15 واں رینک
نئی دہلی ، 2 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) سورو گھوشال آج ہندوستان کے اعلیٰ ترین رینک کے حامل اسکواش کھلاڑی بن گئے۔ انھیں تازہ پروفیشنل اسکواش اسوسی ایشن کی درجہ بندی میں کیریئر کا اونچا 15 واں مقام حاصل ہوا ہے۔ گھوشال نے چار مقامات کی بہتری کے ساتھ یہ پوزیشن حاصل کی ، جہاں پہلی بار وہ گزشتہ سال مئی میں پہنچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT