Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / سفری اخراجات اسکینڈل : آسٹریلیائی وزیرصحت مستعفی

سفری اخراجات اسکینڈل : آسٹریلیائی وزیرصحت مستعفی

سڈنی ۔ 13 جنوری  (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی وزیرصحت نے ایک اسکینڈل میں ملوث ہونے کے بعد اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا جہاں ان کے متعدد بیرونی سفیر کے اخراجات پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس طرح قانون وزیر سوسان لی کے استعفیٰ کے بعد وزیراعظم مالکم ٹرنبل کی کابینہ میں پہلی بار ردوبدل ہوسکتا ہے جو صرف 6 ماہ قبل ہی برسراقتدار آئے تھے۔ گذشتہ ایک ہفتہ سے سوسان لی تنازعہ کا شکار تھیں اور ان پر الزامات عائد کئے گئے تھے کہ وہ ٹیکس دہندگان کی پسینے کی کمائی کو اپنے شخصی سفر پر خرچ کررہی ہیں جن میں ٹورسٹ سٹی گولڈ کوسٹ بھی شامل ہے، جہاں 2015ء میں انہوں نے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ بھی خریدا تھا۔ ان الزامات کی حکومت کی جانب سے تحقیقات کئے جانے کے پس منظر میں سوسان عارضی طور پر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئی ہیں۔ ٹرنبل نے بھی آج ان کے استعفیٰ کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ تحقیقات کے نتائج کو برسرعام نہیں کیا جائے گا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مستقبل کے تمام اخراجات پر نظر رکھنے کیلئے ایک آزادانہ طور پر کام کرنے والی نگرانکار ٹیم تشکیل دے گی۔

TOPPOPULARRECENT