Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / سفری امتناع کیلئے تمام امکانات زیرغور : وائیٹ ہاؤز

سفری امتناع کیلئے تمام امکانات زیرغور : وائیٹ ہاؤز

واشنگٹن ۔ /12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ سفری امتناع کے سلسلے میں تمام امکانات بشمول سپریم کورٹ سے رجوع ہونے یا پھر نئے احکامات جاری کرنے کا جائزہ لے رہا ہے ۔ وائیٹ ہاؤز نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے ہنگامی التواء کیلئے اپیل بھی دائر کرسکتے ہیں ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ سے درخواست رجوع کی جائے ۔ یا پھر نئے احکامات جاری کئے جائیں ۔ وائیٹ ہاؤز کے پالیسی مشیر اسٹیفن ملر نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں یہ بات بتائی ۔ دوسری طرف ڈیموکریٹک سنیٹر بن کارڈین نے فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کے اس حکمنامہ کی وجہ سے امریکہ زیادہ محفوظ نہیں رہے گا اور نوجوان میں شدت پسندی کا رجحان بڑھے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT