Thursday , August 17 2017
Home / بچوں کا صفحہ / سفید ریت کا صحرا کہاں واقع ہے ؟

سفید ریت کا صحرا کہاں واقع ہے ؟

گریٹ سالٹ لیک ڈیزرٹ امریکہ میں یوٹا کے شمال مغرب اور سالٹ لیک سٹی کے مغرب میں موجود ایک بنجر صحرائی علاقہ ہے ۔ یہ صحرا تقریباً دس ہزار مربع کیلومیٹر ( 4 ہزار مربع میل ) کے وسیع علاقہ میں پھیلا ہوا ہے ۔ یہ صحرا ایک طویل عرصے تک مغربی سمت میں سفر کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ بنارہا ۔ اس صحرا کی ریت نمک کی زیادہ مقدار کے باعث سفید دکھائی دیتی ہے ۔ یہ نمک دراصل خشک ہوجانے والی جھیل کا ہے ۔ جو اب صرف گریٹر سالٹ لیک اور یوٹا لیک نامی جھیلوں کی صورت موجود ہے ۔ اس صحرا کے کناروں پر چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں ہیں ۔ نمک کا یہ صحرا موٹر ریسنگ کے کھیل کیلئے استعمال ہوتا ہے اور یہاں موٹر ریسنگ کے بعض بین الاقوامی ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں ۔ گریٹ سالٹ لیک کو ملاح اور تیراک بے حد پسند کرتے ہیں کیونکہ نمکین پانی کی وجہ سے اس جھیل میں تیراکی آسان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT