Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سفیر بنگلہ دیش سید معظم علی کا دورہ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج

سفیر بنگلہ دیش سید معظم علی کا دورہ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج

حیدرآباد /17 جون ( پی ٹی آئی ) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر برائے ہند سید معظم علی نے آج شہر کے ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کے تاریخی بیلہ ویسٹا کیمپس کا دورہ کیا اور چیر مین کے پدمانابھیا سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہماری ملک کا قیمتی اثاثہ افرادی قوت ہے ۔ ہمیں اس افرادی قوت کو مناسب طریقہ سے استعمال کرنا ہوگا ۔ ہم نے مشترکہ طور پر کئی شعبوں میں کوششیں جاری رکھی ہیں ۔ ہمارے دونوں ادارہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون رہیں گے ۔ پدمنابھیا 1961 بیاچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترک تہذیب اور تمدن پائی جاتی ہے ۔ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج ڈائرکٹر جنرل پروفیسر پرمیتا داس گپتا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT