Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سلابت پور چیک پوسٹ پر اے سی بی کا دھاوا

سلابت پور چیک پوسٹ پر اے سی بی کا دھاوا

44 ہزار روپئے کی رقم برآمد، اے ایم وی آئی کے خلاف رپورٹ پیش
نظام آباد:8؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیدار نے کل رات دیر گئے ضلع کی سرحد پر واقع مدنور منڈل کے سلابت پور چیک پوسٹ پر دھاوا کرتے ہوئے غیر مجاز طریقہ سے وصول کردہ 44 ہزار 200روپئے کی رقم کو برآمد کرتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹر شیخ سلیم کے خلاف عہدیداروں کو رپورٹ پیش کی ۔ ڈی ایس پی اے سی بی نظا م آباد مسٹر نریندر ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کے نظام آباد، عادل آباد، میدک و دیگر مقامات پر ضلع کی سرحدوں پر واقع چیک پوسٹوں پر ایک وقت میں دھاوے کرتے ہوئے غیر مجاز طریقہ سے رقم وصول کرنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے علاوہ رشوت خوری کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے گئے۔ اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت پر ضلع کی سرحد پر واقع مدنور منڈل کے سلابت پور پر کل رات 12 بجے سے صبح 8 بجکر 30 منٹ تک اے سی بی کے عہدیدار اپنی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے ریکارڈس، فائلس کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے ڈیوٹی پر تعینات اے ایم وی آئی کے قبضہ سے 44 ہزار 200 روپئے جو غیر مجاز طریقہ سے وصول کئے گئے تھے برآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی بی کے عہدیدار یہاں پہنچتے ہی چیک پوسٹ پر کام کرنے والے خانگی ملزمین راہ فرار اختیار کرلی۔ اے سی بی نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے رپورٹ اعلیٰ عہدیداروں کو پیش کررہی ہے ۔واضح رہے کہ اے سی بی کے عہدیدار قبل ازبھی یہاں پر دھاوا کرتے ہوئے بڑی مقدار میں رقم حاصل کی تھی لیکن اس کے باوجود بھی ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے کوئی تبدیلی عمل میں نہیں آئی اور دن بہ دن رشوت خوری کے سلسلہ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT