Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے جدید ترین میزائل تجربے کی مذمت کی

سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے جدید ترین میزائل تجربے کی مذمت کی

نیویارک،23مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے جدید ترین بیلسٹک میزائل تجربے کی آج سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربہ کرنے کے علاوہ اس کے بے حد ہی غیر ذمہ دارانہ رویے اور اشتعال انگیزی پر 15رکنی سلامتی کونسل نے تشویش ظاہر کی ہے ۔اس سے پہلے اتوار کو شمالی کوریا نے ایک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو آسمان میں 560 کلومیٹر تک گیا تھا۔ امریکہ،جاپان اورجنوبی کوریا کی درخواست پر شمالی کوریا کے جدید ترین میزائل تجربے پر بات چیت کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آج میٹنگ ہوگی۔قابل ذکر ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر 2006میں پہلی پابندی لگائی تھی۔شمالی کوریا اب تک پانچ نیوکلیائی تجربے اور دو طویل دوری کے راکٹ بھی لانچ کر چکا ہے ۔وہ چھٹا نیوکلیائی تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT