Monday , September 25 2017
Home / دنیا / سلامتی کونسل کی تحدیدات کمیٹی پر ہندوستان کی تنقید

سلامتی کونسل کی تحدیدات کمیٹی پر ہندوستان کی تنقید

اقوام متحدہ۔ 23 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دینے کیلئے ہندوستان کی کوششوں میں چین کی رکاوٹ کے چند ماہ بعد ہندوستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تحدیدات کمیٹیوں کی کارکردگی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس سے چند ملکوں کے انتہائی قلیل مدتی اور تنگ نظر ترجیحات کی عکاسی ہوتی ہے ۔ اقوام متحدہ میں ہندوستانی مشن کے مستقل مندوب ابھیشیک سنگھ نے اقوام متحدہ میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جوابی کارروائی کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بشمول دیگر کئی اقدامات ہیں جو بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے ۔ یہ مسئلہ تکنیکی پہلوؤں سے کہیں زیادہ ایک جامع سیاسی عزم کو متحرک کرنے سے تعلق رکھتا ہے تاکہ دہشت گردی کا بلامروت سخت ترین مقابلہ کیا جاسکے۔ ابھیشیک سنگھ نے کہاکہ ’’ہندوستان بھی دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو 1990 ء کی دہائی سے دہشت گرد حملوں سے متواتر متاثر ہورہے ہیں ۔ ہندوستان یہ ثبوت پیش کرچکا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں ملوث افراد انفرادی طورپر پاکستان یا افغانستان میں القاعدہ سے تربیت حاصل کئے ہیں یا ان کی مدد کیلئے لڑچکے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT