Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سلطان العلوم جونیر کالج میں سال اول کے طلبہ کیلئے استقبالیہ تقریب

سلطان العلوم جونیر کالج میں سال اول کے طلبہ کیلئے استقبالیہ تقریب

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (پریس نوٹ) سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرانتظام سلطان العلوم جونیر کالج کے سال دوم کے طلبہ نے سال اول کے طلبہ کے استقبالیہ تقریب کا اہتمام یکم ؍ جولائی کو صبح 10 بجے کیمپس کے غلام احمد آڈیٹوریم میں عمل میں لایا گیا۔ صدارت پرنسپل جونیر کالج جناب شیخ مصطفی نے کی جبکہ بطور مہمانان خصوصی مسرز انوپما کونیرو، پرنسپل سلطان العلوم کالج آف فارمیسی، مسرز ارپنا سکسینہ پرنسپل سلطان العلوم پبلک اسکول نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل جونیر کالج جناب شیخ مصطفی نے کہاکہ سلطان العلوم جونیر کالج نہ صرف اپنے معیار تعلیم، ڈسپلن، اخلاقیات اور اقدار کیلئے شہرت رکھتا ہے بلکہ ہم نصابی مشاغل کا بھی پابند رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کالج ہمیشہ سے طلبہ کی مکمل نشوونما پر بھی یقین رکھتا ہے۔ اسی ضمن میں کالج میں مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے چونکہ حیدرآبادی روایات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔ اسی روایات کو کالج میں بھی پروگرام کی شکل میں منایا جارہا ہے۔ یہاں نئے طلباء کو صحتمند اور سازگار ماحول میں ڈھلنے کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔ خاص طور پر لڑکیوں کیلئے کالج نے ہمیشہ سے خاص دھیان دیا ہے کیونکہ آنے والی نسلوں کے یہی نگہبان ہوتے ہیں۔ مہمانان خصوصی نے بھی نئے طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس کے بعد طلباء نے مختلف پروگرامس پیش کئے۔ آڈیٹوریم میں طلباء کی کثیر تعداد اور کالج اسٹاف بھی موجود تھے۔ آخر میں مسرز سکینہ مریم صدر شعبہ کیماء نے شکریہ ادا کیا۔ اس طرح یادگار تقریب سہ پہر اختتام کو پہونچی۔

TOPPOPULARRECENT