Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سلطان العلوم پبلک اسکول میں کارپوریٹ اسکول کا معیار

سلطان العلوم پبلک اسکول میں کارپوریٹ اسکول کا معیار

قاضی پورہ اسکول کی سالانہ تقریب سے محمد جعفر و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سلطان العلوم پبلک اسکول قاضی پورہ میں 10 دسمبر کو سالانہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اسکول پرنسپل نے رپورٹ پیش کی ۔ جناب محمد جعفر چیرمین گورننگ کونسل نے طلبہ ، اولیاء طلبہ اور دیگر شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکول نے کامیابی کے ساتھ دس سال مکمل کیے ہیں ۔ اس اسکول کا تقابل کسی بھی کارپوریٹ اسکول کے معیار سے کیا جاسکتا ہے ۔ اس اسکول میں سبجکٹ ٹیچرس اور اچھی سہولتیں جیسے لائبریری ، لیبارٹری وغیرہ ہیں ہم ہر سال کوئز مقابلہ ، لٹریری مقابلہ ، سائنس نمائش ، گیسٹ لکچرس ، گیمس اینڈ اسپورٹس ڈے ، کیرئیر کونسلنگ وغیرہ کا انعقاد عمل میں لاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرانے شہر میں 6 اسکولس چلانے کے لیے سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی ہر سال ایک کروڑ روپئے سے زائد رقم خرچ کررہی اور اب تک زائد از 10 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ جناب ظفر جاوید ، اعزازی سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ ہم 1999 سے پرانے شہر میں ان اسکولس کو بہتر تعلیمی نتائج کے ساتھ چلا رہے ہیں ۔ ان اسکولس کے ساتھ مزید تعلیم بہت آسان ہوگئی ہے ۔ حکومت تمام پروفیشنل کالجس کو فیس ادا کررہی ہے اور طلبہ پوسٹ گریجویشن تک کسی بھی ڈگری کے لیے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد ولی اللہ وائس چیرمین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ پرانے شہر میں ان اسکولس کا آغاز غریب اور کمزور طبقات کے لیے کیا گیا ہے ۔ طلبہ کا فریضہ ہے کہ اچھے نتائج حاصل کریں ۔ ایس ایس سی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے 70 فیصد نشانات حاصل کرنے والوں کو ترغیبی رقم فی کس 1000 روپئے دئیے جائیں گے ۔ اس پروگرام کا اختتام کلچرل پروگرام کے ساتھ ہوا ۔ شرکاء تقریب نے سوچھ بھارت پر پیش کئے گئے ڈرامہ کو بہت پسند کیا ۔ آخر میں ٹیچر فرحانہ کاظمی نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT