Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سلطان بازار سے میٹرو ریل کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ

سلطان بازار سے میٹرو ریل کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ

حیدرآباد 20 ڈسمبر ( این ایس ایس ) سلطان بازار بلڈنگ اونرس اسوسی ایشن نے ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ میٹرو ریلوے پروجیکٹ کو سلطان بازار مارکٹ روڈ سے موڑ دیں ۔ ان بلڈنگ اونرس نے آج سلطان بازار اسوسی ایشن آفس پر ایک کمیٹی بنائی اور اس میں سلطان بازار کے 54 عمارتوں کے ساتھ مل کرمیٹرو ریل کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس اسوسی ایشن نے سلطان بازار کے راستے سے میٹرو ریل چلانے کی مخالفت کرتے ہوئے 2011 میں بھی کئے احتجاج منظم کئے تھے۔ اس بات کو واضح کرتے ہوئے کہ ایک بھی مالک مکان سلطان بازار سڑک سے میٹرو ریلوے لائن بچھانے کے حق میں نہیں ہے ۔ اگر سلطان بازار کے راستے سے میٹرو ریل بنائی جاتی ہے تو اس کی کسی بھی قیمت پر مخالفت کی جائے گی ۔ میٹرو لائن کے دوسرے مرحلہ کے پروجیکٹ کو یہاں سے منتقل کرنے کے لئے زور دیا جا رہا ہے ۔ سلطان بازار مصروف ترین علاقہ ہے یہاں کی عمارتیں اور تجارتی ادارے اہمیت کے حامل ہیں ۔ لیکن میٹرو لائن کی خاطر کئی عمارتوں کو منہدم کیا جانے والا ہے ۔ مقامی بلڈنگ اونرس نے ریاستی حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ ان کے جذبات و احساسات کا خیال کرتے ہوئے میٹرو ریل پروجیکٹ کو کسی اور مقام کو منتقل کرے ۔ اس کمیٹی کے چیرمین بال کشن بنک والا نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ ان کے مطالبہ پر ہمدردانہ غور کرے ۔

TOPPOPULARRECENT