Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سلطان بازار میٹرنٹی سنٹر میں دو خواتین کی موت ‘ تحقیقات کا حکم

سلطان بازار میٹرنٹی سنٹر میں دو خواتین کی موت ‘ تحقیقات کا حکم

حیدرآباد 22 اپریل ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے سلطان بازار میٹرنٹی سنٹر میں دو حاملہ خواتین کی موت کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جو کوئی بھی ان اموات کے ذمہ دار ہیں اور جنہوں نے بہتر طبی سہولیات فراہم نہیں کی ہیں ان کے خلاف حکومت کارروائی کریگی ۔ اطلاعات کے مطابق دواخانہ میں دو حاملہ خواتین عملہ کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے فوت ہوگئی تھیں جس پر حکومت نے تحقیقات کا اعلان کیا ۔ وزیر موصوف نے ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن رمنی کو اس واقعہ کی تحقیقات کرنے اور حکومت کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر موصوف نے مہلوکین کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور انہوں نے لاپرواہی برتنے والے عملہ کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن دیا ۔ دو خواتین 22 سالہ شاردا ( ساکن ارون نگر ) اور 22 سالہ جئے اماں ( ساکن محبوب نگر ) کا یہاں 20 اپریل کو زچگی کے دوران انتقال ہوگیا تھا ۔ دواخانہ کی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شیلجا نے تاہم کسی لاپرواہی کی تردید کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT