Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سلطان بازار کوٹھی میں تلنگانہ آر ٹی سی وظیفہ یاب ملازمین کا جلسہ

سلطان بازار کوٹھی میں تلنگانہ آر ٹی سی وظیفہ یاب ملازمین کا جلسہ

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے صدر جناب رحمن صوفی اور جنرل سکریٹری بی وی کوٹیا کی قیادت میں 27 اگست کو آر ٹی سی جنرل منیجر سے وظیفہ یابوں کے مسائل کی یکسوئی کے سلسلے میں ملاقات کی اور 6 ستمبر کو سلطان بازار کوٹھی ، سری کرشنا دیوارایا ، آندھرا نیلائم ہال میں منعقد شدنی ریاستی سطح کے جلسہ سے متعلق واقف کروایا ۔ جنرل منیجر جی وی رمنا راؤ نے مطالبات پر غور کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں وظیفہ یاب ملازمین ، اہلیہ کے ساتھ ایکسپریس بس سرویس میں بھی مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا اور ان وظیفہ یاب ملازمین کو طبی سہولتوں کے لیے مختص رقم میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا بھی تیقن دیا ۔ جس پر جناب محمد علی گریٹر حیدرآباد سکریٹری نے تمام وظیفہ یاب ملازمین سے جلسہ میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT