Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سلطان پلی میں ٹی آر ایس ممبر شپ کا آغاز

سلطان پلی میں ٹی آر ایس ممبر شپ کا آغاز

شمس آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع سلطان پلی میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے ٹی آر ایس ممبر شپ کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر پرکاش گوڑ نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات اور ہر طبقہ کے ساتھ انصاف ہر شخص کو متاثر کررہا ہے جس سے عوام بھی کثیر تعداد میں پارٹی میں شرکت کررہی ہے ۔ جاریہ ماہ تک ممبر شپ ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی ۔ عوام بھی ریاست میں ترقی چاہتی ہے اور یہ ترقی صرف اور صرف ٹی آر ایس حکومت کے دور میں ہی ممکن ہے ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی ، وینکٹیش گوڑ ، ملیش ، سرینواس گوڑ ، سریدھر ، وینکٹ ریڈی کے علاوہ پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT