Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلمان بٹ کو واپسی کا ایک موقع ملنا چاہئے: وقار یونس

سلمان بٹ کو واپسی کا ایک موقع ملنا چاہئے: وقار یونس

لندن ، 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وقار یونس نے سلمان بٹ کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ 2010ء کے فکسنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے سلمان بٹ کو بھی ایک موقع ملنا چاہیے۔ رواں سال جنوری میں ڈومیسٹک کرکٹ سے دوبارہ کھیل کا آغاز کرنے والے سلمان بٹ نے پورے سیزن کرکٹ شائقین اور ماہرین کو اپنی کارکردگی سے متاثر کیا۔ انہوں نے واپڈا کی کپتانی کرتے ہوئے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی دونوں اننگز میں سنچریز اسکور کیں اور ٹیم کو پہلی بار چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT