Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلمان بٹ کو یکا و تنہا ہوجانے کا خدشہ

سلمان بٹ کو یکا و تنہا ہوجانے کا خدشہ

کراچی ۔ 23 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ میں سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کی داغدار تگڑی کو نیشنل کرکٹ میں واپس لیا جائے یا نہیں ، اس بارے میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں ۔ اس کی وجہ سے سابق کپتان نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اس کے نتیجہ میں وہ آخرکار اصل دھارے سے ہٹ کر یکا و تنہا ہوسکتے ہیں۔ بٹ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ جس طرح اُنھیں معلوم ہورہا ہے ، موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ہمیں الگ تھلگ کیا جاسکتا ہے ۔ ہم بس ٹھیک ڈھنگ سے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ۔ ہم کس طرح یہ ظاہر کریں کہ ہم بدل چکے ہیںاور ہماری غلطیوں سے سیکھ چکے ہیں۔ اُن کے ریمارکس پاکستان کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سفیر رمیز راجہ کے بیان کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT