Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلمان بٹ کیلئے بُری خبر، انگلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہونے کا اندیشہ

سلمان بٹ کیلئے بُری خبر، انگلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہونے کا اندیشہ

لاہور ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دورۂ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم میں سلمان بٹ کے نام پر غور کیا جارہا ہے مگر ہو سکتا ہے کہ ایسا ممکن نہ ہو سکے کیونکہ خبریں ہیں کہ شاید برطانوی حکومت انھیں ویزہ جاری نہ کرے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے سلمان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی تھی۔ کرکٹ کو دہلا کر رکھ دینے والے اس واقعے میں ملوث ہونے پر برطانوی عدالت نے سلمان بٹ کو مجرم ٹھہراتے ہوئے انھیں 30 ماہ تک جیل کی سزا سنائی تھی۔ تاہم قانون میں نرمی کئے جانے کے پیش نظر انھیں صرف سات ماہ ہی جیل میں گزارنے پڑے، جس کے بعد انھیں پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسی قانون میں یہ شرط ہے کہ سزا یافتہ کوئی بھی شخص 10 سال تک برطانوی سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکتا۔ برطانوی قوانین کے مطابق سلمان بٹ اور محمد عامر کو دورہ ٔانگلینڈ کیلئے ویزہ کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے کے حل کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT