Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / سلمان تاثیر قتل : صدر ممنون حسین کی سیکوریٹی میں اضافہ

سلمان تاثیر قتل : صدر ممنون حسین کی سیکوریٹی میں اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر پاکستان ممنون حسین کی سیکوریٹی میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے کیونکہ پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتل کی جانب سے سزائے موت پر رحم کی اپیل ان کے پاس زیرغور ہے۔ سابق پولیس کمانڈو ممتاز قادری جنہیں تاخیر مرحوم کے تحفظ کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی، نے انہیں توہین رسالتؐ کے خلاف وضع کئے گئے قوانین پر تنقید کرنے کے بعد 2011ء ان کا قتل کردیا تھا۔ بعدازاں قادری نے اعتراف جرم بھی کرلیا تھا اور اسی سال انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے قادری کو سزائے موت سنائی تھی۔ سزائے موت کے خلاف قادری نے کئی اپیلیں داخل کی تھیں تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے ان تمام اپیلوں کو مسترد کردیا تھا۔ لہٰذا گذشتہ ماہ قادری نے درخواست رقم کا ادخال کیا تھا جو صدر ممنون حسین کے پاس زیرغور ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ اگر رحم کی درخواست مسترد کردی جاتی ہے تو تشدد پھوٹ پڑنے کے اندیشے کے پیش نظر صدر ممنون حسین اور ان کے خاندان کی سیکوریٹی میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT