Tuesday , August 22 2017
Home / پاکستان / سلمان تاثیر کے قاتل کی درخواست رحم

سلمان تاثیر کے قاتل کی درخواست رحم

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے ملزم ممتاز قادری نے جنہیں دی گئی سزائے موت کو سپریم کورٹ نے جائز قرار دیا ہے۔ آج رحم کیلئے صدر ممنون حسین سے درخواست کی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ممتاز قادری کی درخواست رحم ایوان صدر سے رجوع کردی جائے گی۔ ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011ء کو اس وقت کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر پر اسلام و شان رسالت ؐ میں گستاخی کا الزام عائد کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جبکہ وہ (ممتاز) خود گورنر کے سیکوریٹی گارڈ میں شامل تھا۔ ممتاز قادری نے صدر ممنون حسین کے نام اپنی درخواست رحم میں کہا ہیکہ اپنے خاندان کیلئے روٹی روزی کمانے والا وہ ہی صرف واحد شخص ہے اور اس اعتبار سے حکومت کے رحم کا مستحق ہے۔ اس کو سزائے موت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ صدر ممنون حسین ہی کرسکتے ہیں۔ ممتاز قادری نے عدالت میں اپنے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران سلمان تاثیر کو ہلاک کرنے کا واضح طور پر اعتراف بھی کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT