Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / سلمان تاثیر کے مغویہ بیٹے کا پانچ سال بعد پتہ چلا

سلمان تاثیر کے مغویہ بیٹے کا پانچ سال بعد پتہ چلا

اسلام آباد ۔ 8 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے آزاد خیال گورنر سلمان تاثیر کے مغویہ بیٹے کا آج تقریباً 5 سال بعد پتہ چلا، وہ بالکل محفوظ ہے اور عہدیداروں نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ سلمان تاثیر کو ملک کے توہین رسالتؐ قانون کی مخالفت اور ناپسندیدہ ریمارکس کی بناء ان کے باڈی گارڈ ممتاز قادری نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا ۔ اس واقعہ کے چند دن بعد اگست 2011 ء میں سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کا بندوق برداروں نے لاہور سے اغواء کرلیا تھا ۔ آج صوبہ بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کارروائی کے دوران پولیس کو شہباز تاثیر دستیاب ہوا۔ وہ کافی کمزور اور نقاہت محسوس کر رہا تھا۔ پاکستانی طالبان نے اغواء کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ واضح رہے کہ ممتاز قادری کو 29 فروری کو پھانسی دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT