Tuesday , September 26 2017
Home / تفریح / سلمان خان اب فلم ’’ریس 3‘‘ کریں گے

سلمان خان اب فلم ’’ریس 3‘‘ کریں گے

باوثوق ذرائع کے مطابق بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے سوپرہٹ سیریز کی فلم ریس کی تیسری قسط یعنی ریس 3 کے لئے ہاں کردی ہے۔ وہ بہت جلد ہی اس کی فائنل اسکرپٹ دیکھیں گے جہاں اس فلم کی پہلی اور دوسری قسط کو جہاں عباس مستان نے ڈائرکٹ کیا تھا اب اس کی تیسری قسط ریس 3 کو کوئی نوجوان ہدایتکار ڈائرکٹ کرے گا۔ واضح ہو کہ سلمان خان فی الحال کبیر خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ ڈائرکٹر علی عباس ظفر کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کریں گے اور اس کے بعد ہی وہ ریس 3 کے لئے اپنی تاریخیں دیں گے۔ ایسے میں یہ کہنا مشکل نہ ہوگا کہ سلمان کی کاسٹ کے ساتھ ریس 3 سال 2018ء میں فلور پر جائے گی۔

 

’’قابل‘‘ کے مکالمے ٹریلر کی ریلیز کے ساتھ ہی مقبول
ریتک روشن اور یامی گوتم اسٹار فلم قابل کے ٹریلر ریلیز ہوتے ہی اس فلم کے مکالموں نے مقبولیت حاصل کرلی۔ فلم کرافٹ کے بینر پر بنائی گئی فلم قابل ایک ایکشن فلم ہے جس کا ایک مکالمہ ’’ہماری دنیا سے زیادہ اندھیرا تو آپ کے لا اور آرڈر میں ہے‘‘ عوام کو پسند آرہا ہے۔ فلم کو جذباتی اور ایکشن مناظر کے ساتھ ایڈٹ کیا گیا ہے۔ فلم کو سنجے گپتا نے ڈائرکٹ کیا ہے جبکہ راکیش روشن اس کے پروڈیوسر ہیں۔ یہ فلم 26 جنوری 2017ء کو ریلیز کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT