Friday , June 23 2017
Home / تفریح / سلمان خان نوانٹری میں انٹری میں ڈبل رول میں

سلمان خان نوانٹری میں انٹری میں ڈبل رول میں

سال 2005ء میں آئی ’’نوانٹری‘‘ کے سیکویل کے طور پر بننے جارہی فلم ’’نوانٹری میں انٹری‘‘ کے بارے میں کچھ دنوں قبل خبر آئی تھی کہ یہ اب برفدان کی نذر ہوچکی ہے، لیکن اب تازہ اطلاع کے مطابق انیس بزمی اسے پھر سے شروع کررہے ہیں جس میں سلمان خان ڈبل رول کرتے دکھائی دیں گے۔ انیس بزمی نے بتایا کہ فلم کی اسکرپٹ اب آخری مراحل میں ہے۔ فلم کو بونی کپور پروڈیوس کررہے ہیں۔ ہیروئنوں کے بارے میں ابھی اطلاع نہیں آئی ہے۔ البتہ اس فلم میں فردین خان اور انیل کپور بھی ہوں گے۔

 

باہوبلی پربھاس فی ایڈ 10 کروڑ لیں گے

باہوبلی دا بگنگ کی زبردست کامیابی کے بعد ہی ٹالی ووڈ ایکٹر پربھاس کافی ڈیمانڈ میں تھے۔ اب باہوبلی داکنکلوژن کے 1500 کروڑ سے زیادہ کلکشن کے بعد تو وہ آسمانوں میں اڑنے لگے ہیں۔ خبر ہے کہ انٹرنیشنل پربھاس نے اپنا کریز دیکھتے ہوئے پربھاس نے اپنا ایڈویلیو بھی بڑھا دیا ہے۔ اب وہ اپنے کسی بھی ایڈ کا معاوضہ 10 کروڑ لیں گے جو بالی ووڈ خان اسٹارس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ کچھ کارپوریٹ کمپنیوں نے اس پر ناراضگی جتائی ہے جبکہ مارکٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اتنا معاوضہ کرکٹر ویراٹ کوہلی نے بھی نہیں لیا۔ واضح ہو کہ کسی بھی پراڈکٹ کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر بالی ووڈ اسٹارس کو سالانہ 4 سے 5 کروڑ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے لیکن پربھاس کی ٹیم کو یقین ہے کہ باہوبلی کو اتنا معاوضہ ملے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT