Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلمان خان کو ایمبیسڈر بنانے پر گمبھیر ناراض

سلمان خان کو ایمبیسڈر بنانے پر گمبھیر ناراض

ممبئی ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ریو اولمپک گیمز کیلئے ہندوستانی دستے کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر کئی اہم افراد کافی ناراض ہیں لیکن وزارت کھیل نے کہا ہیکہ وہ ہندوستانی اولمپک اسوسی ایشن کے اس فیصلے میں مداخلت نہیں کرسکتے تاہم سابق ایتھلیٹ ملکھا سنگھ،ریسلر یوگیشور دت، گوتم گمبھیر اور دیگر نے آئی او سی کے حالیہ اقدام پر کڑی نکتہ چینی کی تاہم سنیل گواسکر سمیت چند کھلاڑی سلمان خان کی حمایت کیلئے میدان میں آگئے۔ دریں اثناء سلیم خان نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا اعلیٰ پائے کا ایتھلیٹ ، پیراک ، سائیکلسٹ اور ویٹ لفٹر رہ چکا ہے۔
کیویٹوا اور نڈال کو درجہ بندی میں ترقی
پیرس ۔26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )گرانڈ چیمپین پیٹرا کیویٹو کو ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں ترقی ملی ہے۔  ڈبلیو ٹی اے ورلڈ رینکنگ میں انہوں نے ایک درجہ ترقی حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز بدستور نمبرون پوزیشن پر فائز ہیں۔ بارسلونا اوپن میں کامیابی کے بعد اسٹینسلاس واورینکا کی جگہ رافیل نڈال چوتھی پوزیشن پر آگئے وہ قبل ازیں پانچویں پوزیشن پر تھے۔

TOPPOPULARRECENT