Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / سلمان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں راجستھان کی اپیل

سلمان خان کے خلاف سپریم کورٹ میں راجستھان کی اپیل

جئے پور ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت راجستھان نے آج کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف جس میں اداکار سلمان خان کو چکارا کے شکار کے دو مقدموں میں بری کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داخل کرے گا ۔ ریاست کے وزیر قانون راجندر راتھوڑ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ راجستھان ہائیکورٹ نے /25 جولائی کو سلمان خان کو کالے ہرن کے جودھپور میں شکار کے دو مقدموں میں بری کردیا تھا ۔ کلیدی گواہ میں بیان دیا تھا اس نے سلمان خان کو شکار کرتے ہوئے نہیں دیکھا تھا ۔ اس مقدمہ میں وکیل صفائی کی جرح سے پہلے یہ گواہ غائب ہوگیا ۔ سلمان خان کا ڈرائیور یہ گواہ اس وقت گاڑی چلارہا تھا جبکہ مبینہ واقعہ پیش آیا ۔ ہائیکورٹ نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان نے کالے ہرن کو گولی نہیں ماری تھی ۔ چنانچہ انہیں بری کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT