Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / سلمان خاں کی برات پر فلمی شخصیتوں کا خیر مقدم

سلمان خاں کی برات پر فلمی شخصیتوں کا خیر مقدم

دبنگ اسٹار کو اب شادی کرلیناچاہئے ، باغبان کی ماں ہیما مالینی کا مشورہ
ممبئی ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بالی ووڈ کی ممتاز شخصیتوں نے آج سال 2002 کے ہٹ اینڈ رن ( ٹکر مار کر فرار ہوجانے ) کیس میں ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور سوپر اسٹار سلمان خاں کی طویل قانونی لڑائی کے اختتام پر مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ سینئیر اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ میں آج خوش ہوں کہ 13 سال سے جاری کیس آج اختتام کو پہنچا ۔ فلمساز مدھر بھنڈارکر نے ہائی کورٹ فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 13 سالہ طویل جدوجہد کے بعد آج الزامات سے گلو خلاصی ملی ہے اور فلمی صنعت ، ڈائرکٹرس ، پروڈیوسر اور ان کے پرستاروں کے لیے یہ خوشخبری ہے ۔ بیشک ممبئی ہائی کورٹ نے صحیح فیصلہ کیا ہے ۔ فلمی اداکار سے سیاستداں بن جانے والی ہیما مالینی جنہوں نے فلم باغبان میں سلمان خاں کی ماں کا رول ادا کیا تھا کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ بجرنگ بھائی جان کے اسٹار بری ہوگئے، اور ہم ان کے بارے میں خوش گمان ہیں وقت آگیا ہے کہ شادی کر کے گھر بسا لیں ، یہی ہماری نیک تمنا ہے ۔ پروڈیوسر مکیش بھٹ اور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی محتاط ردعمل ظاہر کیا اور بتایا کہ سلمان خاں کی الزامات سے برات یقینا ہم سب کے لیے خوشخبری ہے ۔ فلمساز سبھاش گھئی جنہوں نے سال 2008 میں سلمان خاں کے ساتھ فلم ’ یوراج ‘ بنائی تھی کہا کہ خدا ہمیشہ نیک انسانوں کے ساتھ ہوگا ، اور 13 سال تک لٹکی تلوار سے آج باہر نکل آئے ہیں ۔ اشوک پنڈت نے کہا کہ سڑک حادثہ پر جن لوگوں نے سلمان خاں کو تنقید کا تعریض کا نشانہ بنایا، عدالت کے فیصلہ کے بعد انہیں فلمی اداکار سے معافی مانگنا چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT