Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / سلمان رشدی کو موت کے فتوی کی نوبل اکیڈیمی کی جانب سے مذمت

سلمان رشدی کو موت کے فتوی کی نوبل اکیڈیمی کی جانب سے مذمت

اسٹاکہوم 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ادب کیلئے نوبل انعام یافتگان کا انتخاب کرنے والی ایک سویڈش اکیڈیمی نے رسوائے زمانہ برطانوی قلمکار سلمان رشدی کے خلاف ایران کے موت کے فتوی کی مذمت کی ہے ۔ یہ فتوی سلمان رشدی کے خلاف 27 سال قبل جاری کیا گیا تھا ۔ جب 1989 میں اکیڈیمی نے آیت اللہ روح اللہ خمینی کے اس فتوی کی مذمت کرنے سے انکار کردیا تھا تو اس کے دو ارکان مستعفی ہوگئے تھے ۔ رسوائے زمانہ سلمان رشدی کے خلاف اہانت اسلام کی پاداش میں آیت اللہ خمینی نے یہ فتوی جاری کیا تھا ۔ کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالانکہ وہ اظہار خیال کی آزادی کی تائید کرتی ہے لیکن اس نے سلمان رشدی کیلئے مکمل تائید کا ادعا کیا تھا ۔ تاہم ایک بیان میں جو آج ویب سائیٹ پر جاری کیا گیا اکیڈیمی نے کہا کہ وہ سلمان رشدی کی موت کے فتوی کی مذمت کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT