Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / سلمان کیخلاف کمزور کیس: ہائیکورٹ

سلمان کیخلاف کمزور کیس: ہائیکورٹ

ممبئی۔/17ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) فلمی اداکار سلمان خان کو سال 2002 کے ٹکر مار کر بھاگنے کے کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بمبئی ہائیکورٹ نے یہ تاثر پیش کیا کہ استغاثہ کا کیس کمزور تھا اور ٹرائیل کورٹ کی جانب سے گواہوں اور ثبوتوں کی قبولیت مناسب نہیں تھی۔ ہائیکورٹ کے ویب سائٹ پر کل شب پیش کردہ ( اَپ لوڈ ) 350 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں جسٹس اے آر جوشی نے کہا کہ عدالت کی نظر میں ٹرائیل کورٹ کی جانب سے جس طرح ثبوتوں کو تسلیم کیا گیا ہے وہ قانونی طور پر مناسب نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس کا فیصلہ 10ڈسمبر کو سنایا تھا اور فلمی اداکار اسوقت موجود تھے جب فیصلہ کے اقتباسات پڑھ کر سنائے گئے جس میں فلمی اداکار کو منسوبہ الزامات سے باعزت بری کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلہ پر بھی انگشت نمائی کی جارہی ہے اور یہ سوال اٹھایا جارہا تھا کہ سلمان خان کی کار سے جس شخص کی موت ہوئی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کیونکہ عدالت میں فلمی اداکار کو بے قصور قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT