Tuesday , October 17 2017
Home / تفریح / سلمان کی ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں شاہ رخ کا مہمان رول کبیر خان کی تصدیق

سلمان کی ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں شاہ رخ کا مہمان رول کبیر خان کی تصدیق

یہ خبر تو آئی تھی کہ سلمان خان اسٹار ٹیوب لائٹ کے ایک مہمان رول میں شاہ رخ خان بھی دکھائی دیں گے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو پائی تھی۔ اب جبکہ اس فلم کی شوٹنگ پوری طرح مکمل ہوچکی ہے تو ڈائرکٹر کبیر خان نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان بھی اس فلم میں ایک مہمان رول میں نظر آئیں گے۔ اس سال عید کے موقع پر فلم کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف کبیر نے اپنی ٹیم کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ سلمان کے ساتھ ایک تھا ٹائیگر اور بجرنگی بھائی جان کے بعد ٹیوب لائٹ ہیٹرک ہوگی۔ انہوں نے فلم کے اہم کردار اوم پوری کی اچانک موت پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں سلمان کے مقابل پہلی بار چینیز ایکٹریس زہوز ہوکر متعارف کرایا جارہا ہے اور فلم کی شوٹنگ لداخ اور منالی میں زیادہ تر کی گئی ہے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ یہ فلم ایک بار اور کامیابی کے ریکارڈس بنائے گی۔
جیکی شراف کا گیت ٹائیگر شراف پر پکچرائز
ڈائرکٹر صابر خان نے اپنی آنے والی فلم منا مائیکل کے لئے ہٹ فلم ہیرو کا گیت ڈنگ ڈانگ لیا ہے جو اس فلم میں جیکی شراف پر فلمایا گیا تھا یہی گیت اب جیکی کو خراج کے طور پر ان کے فرزند ٹائیگر شراف پر پکچرائز کیا گیا ہے۔ ایروز انٹرنیشنل اور وکی رجانی کی جانب سے پروڈیوس اس فلم میں ہیرو کے گیت ڈنگ ڈانگ کو کافی دلکش انداز میں فلمایا گیا ہے۔ منامائیکل ٹائیٹل سے بنائی جارہی اس فلم کو 7 جولائی کو ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT