Friday , April 28 2017
Home / تفریح / سلمان کی ’’ٹیوب لائٹ‘‘ ہے ہند اور چین کی جنگ کی کہانی

سلمان کی ’’ٹیوب لائٹ‘‘ ہے ہند اور چین کی جنگ کی کہانی

سلمان خان ان دنوں کبیر خان کی جانب سے ڈائرکٹ کی جانے والی فلم ٹیوب لائٹ کی آخری شیڈول کی شوٹنگ کرنے میں مصروف ہے جو ہندوستان اور چین کی جنگ پر مشتمل ایک تاریخی کہانی ہے ٹیوب لائٹ کے چائلڈ آرٹسٹ میٹن رے ٹانگو کے ساتھ سلمان نے اپنی دو تصویریں ٹوئٹر پر پوسٹ کیں۔ پہلی تصویر میں سلمان مٹن کو گلے لگارہے ہیں اور اس کا کیاپشن ہے ’’بیاکڈ بائی مٹن رے ٹنگو‘‘ کاسٹنگ ڈائرکٹر مکیش چھابڑا نے فلم کی کاسٹنگ کی ہے۔ فلم میں سلمان کے ساتھ لیڈ رول میں چینی ایکٹریس ہے۔
کرن جوہر کی نئی فلم میں ریتک روشن ڈبل رول میں
قابل کی زبردست کامیابی کے بعد ریتک روشن کے مداح اب ان کی نئی فلم کے منتظر ہے خبر ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم دھرما پروڈکشن کی جانب سے بننے جارہی کرن ملہوترا کی فلم کریں گے جسے کرن جوہر پروڈیوس کریں گے۔ ذرائع کی مانیں تو ریتک اس فلم میں ڈبل رول کرتے دکھائی دیں گے جس میں سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارا علی خان کو متعارف کروایا جارہا ہے۔ یہی نہیں ریتک اب کبیر خان کی بھی ایک فلم کرنے جارہے ہیں جسے کبیر سلمان خان اسٹار ٹیوب لائٹ کی تکمیل کے بعد شروع کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT