Monday , August 21 2017
Home / دنیا / سلم علاقہ کی آگ جیل تک پھیل گئی، قیدیوں کا تخلیہ

سلم علاقہ کی آگ جیل تک پھیل گئی، قیدیوں کا تخلیہ

منیلا ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی ایک جیل کے قریب واقع سلم علاقہ میں لگی زبردست آگ کی وجہ سے کئی جھگی جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، جس سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ یہی نہیں بلکہ آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ آگ جیل تک پہنچ گئی اور سلم علاقہ کو علحدہ کرنے والی بڑی دیوار کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے منیلا سٹی جیل کی تقریباً 500 خاتون قیدیوں کو جن کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں، وہاں سے محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جیل سے قریب ایک چرچ میں انہیں پناہ دی گئی۔ یہ بات نیشنل پریزن بیوریو سپرنٹنڈنٹ کیرولینا بوریناگا نے بتائی۔ دو ہفتوں کے دوران شہر کے اس سلم علاقہ میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT