Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلویو برلسکونی نے اے سی میلان کو چینی کمپنی کو فروخت کردیا

سلویو برلسکونی نے اے سی میلان کو چینی کمپنی کو فروخت کردیا

میڈرڈ۔6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے کہا ہے کہ انھوں نے فٹبال کلب اے سی میلان کو چین کی ایک کمپنی کو فروخت کر دیا ہے۔ برلسکونی جو کہ سیری اے ٹیم کے بھی مالک ہیں نے اس بات کا اعلان مقامی اخبارات میں کیا۔ اٹلی کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چین کی کنسورشیم انھیں آئندہ دو برسوں میں کم سے کم 40 کروڑ یوروز کی ادائیگی کرے گی۔ برلسکونی نے اے سی میلان کے خریداروں کی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا ’ میلان اب چین کی جانب بڑھ رہا ہے۔‘ دوسری جانب اٹلی کے دیگر میڈیا آؤٹ لیٹس نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی شرائط ابھی طے کی جا رہی ہیں۔ اٹلی کے چار مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے 79 سالہ برلسکونی کو ٹیکس چوری اور رشوت کے مقدمات کا سامنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برلسکونی کا خاندان جو فینن ویسٹ نامی کمپنی کا مالک ہے، اْس نے فٹبال کلب اے سی میلان کو فروخت کرنے کے لیے مئی میں چین کے ایک بڑے سرمایہ کار گروپ کے ساتھ مذاکرات شروع کئے تھے۔ چین کا کنسورشیم اے سی میلان کا کنٹرول مکمل طور پر سنھبالنے سے پہلے اس کے 80 فیصد حصے کو فوری طور پر خریدنا چاہتا ہے۔ اے سی میلان کا شمار یورپ کے کامیاب ترین کلبوں میں ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ برلسکونی گذشتہ برس اے سے میلان کے بیشترً حصص کو تھائی لینڈ کی ایک کاروباری شخصیت کو فروخت کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم انھوں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT