Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / سلیمی عمان کے پولیس بچاؤ شعبہ کی اولین خاتون صدر

سلیمی عمان کے پولیس بچاؤ شعبہ کی اولین خاتون صدر

دبئی ۔ 12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون عمانی عہدیدار کو آج پولیس بچاؤ محکمہ کا ڈائرکٹر مقرر کردیا گیا ۔ اس طرح وہ اس اعلیٰ عہدہ پر مقرر ہونے والی اولین عمانی خاتون بن گئیں ۔ لیفٹننٹ کرنل سلیمی کو شاہی عمان پولیس کے شعبہ بچاؤکا خاتون سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ ایک قابل فخر عہدہ ہے ۔ روزنامہ گلف نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سلیمی نے کہا کہ انہیں بیحد خوشی اور فخر ہے کہ وہ اس عہدہ پر فائز کی گئی ہیں ۔ اس سے پولیس کمان کے عمانی خاتون ملازمین پولیس پر اعتماد کا بھی اظہار ہوتا ہے ۔ عمانی خاتون ملازمین پولیس اپنے مرد ساتھیوں کے شانہ بہ شانہ کام کرسکتی ہے اور ملک کی بہترین خدمات کرسکتی ہیں ۔ عمانی خواتین سخت محنت کرتی ہیں اور پُرعزم ہیں ۔ وہ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہورہی ہیں جس کا سہرہ عمانی عہدیداروں کے سر ہے ۔ پولیس بچاؤ محکمہ کے ذرائع کے بموجب مسقط کی گورنریٹ نے دیگر تمام گورنریٹ کی توسیع کے بعد محکمہ پولیس کے بچاؤ شعبہ کے سربراہ کا تقرر کیا ہے ۔ اس طرح ملک گیر سطح پر ٹریفک کے قواعد اور طلایہ گردی کے مقامات کو باقاعدہ بنایا جائے گا ۔ ملک گیر تقاریب کے دوران ان مقامات پر تقاریب ‘ مقابلے اور میلے منعقد کئے جاتے ہیں ۔ جنوری میں عمان کی شاہی پولیس نے ایک عمانی خاتون عہدیدار کو پولیس اسٹیشن کا پہلی بار سربراہ مقرر کیا تھا ۔ لیفٹننٹ کرنل شیخہ بنت آشور الحمباسیا وطایہ پولیس اسٹیشن مسقط کی نئی سربراہ تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پہلی عمانی خاتون کے پولیس اسٹیشن کا سربراہ مقرر ہونے پر بیحد خوشی اور فخر ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT