Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سلیم نگر اور ملک پیٹ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

سلیم نگر اور ملک پیٹ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 15 دسمبر کو اسلامیہ ، جمال کالونی ، ونئے نگر ، سلیم نگر ، رضا نگر ، ملک پیٹ اور آئی ایس سدن برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 10 تا 2 بجے دن کے درمیان اسلامیہ فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے جیل کوارٹرس ، چنچل گوڑہ گرلز اسکول ، مسجد یکخانہ ، ٹی پوائنٹ ، گڈی باولی ، زم زم میڈیکل ہال ، جامع مسجد چنچل گوڑہ ہاسپٹل ، چنچل گوڑہ مین روڈ جب کہ جمال کالونی فیڈر کے تحت روف نگر ، جمال کالونی ، راجو نگر ، مسجد ابوبکر ، للیتا باغ ، معین باغ ، چلڈرنس جیل ، رکھشا پورٹ ٹمبر ڈپو ، اسی طرح ونئے نگرفیڈر کے تحت جیا نگر ، پشپانیلائم ، سبرامنیم نگر ، لوک ایوکت کالونی ، اندرا پرشٹا کالونی ، لکشمی نگر اور سلیم نگر برقی فیڈر کے تحت گنیش ٹمپل ، سلیم نگر ، ہیرو ہونڈا شوروم کا عقبیٰ حصہ ، راما نائیلائم اسٹریٹ ، رامچندرا آئی ٹی آئی ، اندرا سین ریڈی ، سری پورم کالونی روڈ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ جب کہ صبح 10 تا 12 بجے دن رضا نگر برقی فیڈر کے تحت شان باغ فنکشن ہال ، آر کے ہوٹل ، مغل ٹی پوائنٹ ، کمہارواڑی ، جیوتی باغ ، رضا نگرمیں 12 تا ایک بجے دن کے درمیان ملک پیٹ فیڈر کے تحت وجئے نگر ، شنکر نگر ، پدمنا نگر ، ہائی ملک ، ریس کورس روڈ ، باڈی گارڈ لین ، اجنتا کالونی ، پی ٹی سی آفس ، اناپورنا اپارٹمنٹس ، بادم گلی ، ملک پیٹ گیاس پمپ اور صبح 10 تا 11 بجے دن کے درمیان آئی ایس سدن فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے اولڈ اینڈ نیو سنتوش نگر ، اویسی نگر ، ہاشم آباد ، رائل سی ہوٹل ، ثنا ٹی پوائنٹ ، کنارا بینک ، ترکاری پی ٹی اور کرسٹل علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT