Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / سلیکان ویلی میں مودی کے استقبال کی تیاریاں مکمل

سلیکان ویلی میں مودی کے استقبال کی تیاریاں مکمل

واشنگٹن ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں رہائش پذیر مشہور و معروف ہندوستانی نژاد شخصیات نے سلیکان ویلی میں اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر ان کی شایان شان مہمان نوازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقبول عام ہندوستانی نژاد امریکی کامیڈین 39 سالہ راجیو ساتھیال 44 سالہ ٹیلیویژن صحافی راج متھائی اور 43 سالہ بالی ووڈ ایکٹریس اشونی بھاوے (جنہوں نے راج کپور کی فلم حنا میں اہم رول ادا کیا تھا) ساپ سنٹر موقوعہ سان جوز میں تقریباً 18,500 افراد کی موجودگی میں ماسٹر آف سیریمونیز (MC) کے فرائض انجام دیں گے۔ سان جوز میں نریندر مودی 27 ستمبر کو خطاب کریں گے جو سلیکان ویلی کا اہم ترین مرکز کہلاتا ہے۔ گذشتہ 30 سال کے دوران نریندر مودی سلیکان ویلی کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT