Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / … سماجوادی پارٹی میں امر سنگھ کے داخلے کا شاخسانہ … ناراض اعظم خاں کی مجلس میں شمولیت کا امکان

… سماجوادی پارٹی میں امر سنگھ کے داخلے کا شاخسانہ … ناراض اعظم خاں کی مجلس میں شمولیت کا امکان

لکھنؤ۔3جون، ( سیاست ڈاٹ کا م ) سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خاں اپنی پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا کیلئے دیرینہ حریف امر سنگھ کی نامزدگی پر ناخوش ہیں۔ ریاستی وزیر اُمور مقننہ اعظم خاںممکن ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات 2017ء سے قبل پارٹی سے مستعفی ہوکر اسد الدین اویسی کی مجلس اتحادالمسلمین میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ اردو روزنامہ ’انقلاب ‘ کی اطلاع کے بموجب سماجوادی پارٹی امیدوار کی حیثیت سے راجیہ سبھا میں امر سنگھ کے داخلے پر سینئر لیڈر انتہائی ناراض اور مایوس ہوگئے ہیں اور اسد اویسی سے ہاتھ ملانے کے امکانات روشن ہیں ۔ امر سنگھ کی نامزدگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اعظم خاں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ پورا معاملہ ( راجیہ سبھا کیلئے امر سنگھ کی نامزدگی ) بدبختانہ ہے، حتیٰ کہ انہوں نے پارٹی اور وزارتی عہدہ سے استعفیٰ کا مکتوب ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو روانہ کردیا ہے لیکن اسے قبول کرنے سے انکار کردیا گیا۔ مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان حیدرآباد اسد الدین اویسی جو کہ اتر پردیش میں پارٹی یونٹ قائم کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں، سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کی شمولیت سے انہیں بڑی کامیابی حاصل ہوجائے گی۔ اعظم خاں کو اترپردیش میں پارٹی کا انچارج بنایا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں شاہی امام احمد بخاری نے بھی مجلس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے ۔ تاہم اعظم خاں اور اسد اویسی کے اتحاد کی صورت میں مسلم ووٹ بینک کی ممکنہ تقسیم پر سب کی توجہ مرکوز رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT