Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / سماجی انصاف سے متعلق امبیڈکر کا ویژن خطرہ میں ‘ یچوری

سماجی انصاف سے متعلق امبیڈکر کا ویژن خطرہ میں ‘ یچوری

نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ سماجی انصاف سے متعلق ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا ویژن خطرہ میں ہے اور انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امبیڈکر کی جدوجہد سے سبق سیکھنے آگے آئیں۔ یچوری نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں یہ کیوں محسوس ہوتا ہے کہ امبیڈکر کا ویژن خطرہ میں ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا سماجی انصاف سے متعلق ویژن آج خطرہ میں ہے ۔ آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر عوام کو آگے آنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی جدوجہد سے سبق سیکھ سکیں۔ آج ملک بھر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے 126 ویں یوم پیدائش کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT