Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سماجی برائیوں کے خلاف سائبرآباد پولیس کی خصوصی توجہ

سماجی برائیوں کے خلاف سائبرآباد پولیس کی خصوصی توجہ

غلطی پر بھگوان بھی نہیں بچائے گا ، کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ کا بیان
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے پولیسنگ اور فرینڈلی پولسنگ کے علاوہ سماج کو سدھارنے اور برائی کا مقابلہ کرنے میں خصوصی توجہ دے گی ۔ کمشنر پولیس مسٹر سندیپ شنڈالیہ نے کہا کہ سماجی برائی اور جرائم کا سبب بننے والی حرکتوں کو ختم کرنے کے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ تاہم اس دوران ایک سوال کے جواب میں کمشنر نے کہاکہ صد فیصد بھگوان بھی نہیں بچارہا تو پولیس سے یہ کیسے ممکن ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ قماربازی کے ٹھکانوں پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے تاکہ ایسے خاندانوں کو راحت فراہم کی جاسکے ۔ جو قمار بازی کے سبب سخت پریشانی کا شکار ہیں ۔ اس کے علاوہ قحبہ گیری کے ٹھکانوں پر بھی دھاوے جاری ہیں اور ریونیو حکام کے تعاون سے ایسے مکانات کو مہربند کردیا جارہا ہے جس میں جسم فروشی کی جاتی تھی اور شہریوں کو پابند کردیا جارہا ہے کہ وہ کرایہ پر مکان دینے سے قبل مکمل جانکاری حاصل کرلیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 343 قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک کرؤڑ سے زائد رقم ضبط کی گئی اور اس طرح 135 ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے 184 متاثرین کو راحت فراہم کئے گئے اور دو تا تین مکانات کو ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سائبرآباد پولیس اس جانب سخت اقدامات کو جاری رکھے گی ۔

TOPPOPULARRECENT