Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سماجی تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لیے نئی سیاسی صف بندی شروع کرنے کا مشورہ

سماجی تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لیے نئی سیاسی صف بندی شروع کرنے کا مشورہ

تلنگانہ ویلفیر اسوسی ایشن اور پرجا تلنگانہ کی گول میز کانفرنس ، پروفیسر کودنڈا رام و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔9مارچ(سیاست نیوز)انقلابی گلوکار غدر نے تلنگانہ کے تمام جہدکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریاست کی ترقی اورسماجی تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لئے نئی سیاسی صف بندی کی تیار ی شروع کردیں۔ آج یہاں نیو پریس کلب سوماجی گوڑہ میں تلنگانہ ویلفیر اسوسیشن اور پرجا تلنگانہ کے زیر اہتمام منعقدہ کل تنظیموں کی گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غدر نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میںبرسراقتدار حکمران جماعت نے اپنے موقف واضح کردیا ہے ان کا رویہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے لہذا ہمیںبھی اپنا موقف واضح کرتے ہوئے نئی سیاسی صف بندی کی شروعات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انقلابی گلوکار غدر نے علیحدہ تلنگانہ تحریک کو پروان چڑھانے اور کامیاب بنانے میں جن نوجوانو ں او رجہدکاروں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے ان کا تعلق پسماندہ طبقات سے تھا مگر آج اقتداراعلی ذات والو ں کے ہاتھ میں ہے۔ غدر نے کہاکہ تلنگانہ تحریک سے جڑے لوگ بالخصوص سماجی جہدکار دیوار کی بلی بنے ہوئے ہیںجو سماجی تلنگانہ نظریہ کے لئے ایک بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہورہا ہے ۔ غدر نے کہاکہ جب حکمران طبقہ واضح طور پر یہ کہہ رہا ہے کہ جولوگ متعلقہ سیاسی پارٹی میںشامل ہونگے انصاف صرف انہی کے لئے ہوگا تب ہمیںیہ سمجھ لینا چاہئے کہ وہ وقت آگیا ہے جب انصاف کے لئے ایک نئی تحریک کی شروعات کرنا ضروری ہے۔ غدر نے کہاکہ ریاست تلنگانہ کی آبادی کا بڑ احصہ پسماندہ طبقات پر مشتمل ہے اور اگر مذکورہ طبقات متحد ہوکر سیاسی میدان میںسرگرم عمل ہونگے تو یقینا وہ کامیاب ہونگے۔ غدر نے اپنے انقلابی گیتوں کے ذریعہ ایک بار پھر تلنگانہ تحریک کی یاد دلائی او راجلاس میںموجودہ مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ قائدین کی ذہن سازی کرنے کی کوشش میںکہاکہ جمہوریت میںحق حاصل کرنے کا واحد راست سرگرم سیاست کا حصہ بن کر حصول اقتدار کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ انقلابی گلوکار غدر نے مشورہ دیا کہ تمام تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے تاکہ جمہوری انداز میں حکمران جماعت کی ناکامیوں او رکوتاہیوں کے خلاف جدوجہد کی جاسکے۔ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودنڈارام نے پچھلی بار ملازمت کے متعلق جے اے سی کے زیراہتمام نکالی جانے والی ریالی کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے کس طرح ناکام بنایاگیا اس کی تفصیلات پیش کی ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ پر الزام عائد کیا کہ طاقت کی بنیاد پر جمہوری آواز وں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے جو تلنگانہ عوام کے مزاج کے عین خلاف ہے ۔ کودنڈارام نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف حکو مت کو اس کے وعدے یاد دلانا ہے ‘ اور اس کام میں ہم ہر وقت سرگرم رہیں گے ۔ کودانڈرام نے 13مارچ کو تلنگانہ ویلفیر اسوسیشن ‘ پرجا تلنگانہ کے زیراہتمام اندرا پارک دھرنا چوک پر منعقد ہونے والے مجوزہ احتجاجی دھرنے کی مکمل تائید وحمایت کا بھی اعلان کیا۔ پروفیسر پی ایل ویشویشوار رائو‘ پروفیسر جئے دھیرتروملا رائو‘پروفیسر قاسم‘ این کرشنا‘ پی یادگیری ‘ سی ایل یادگیری‘ سجایہ ‘این کرشنا ‘ سابق رکن اسمبلی بھونگیر ‘ ایلیا جین گپتا اورد یگر نے بھی اس گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پچھلے تین سالوں میںتلنگانہ جہدکاروںپر ڈھائے جانے والے مظالم کی تفصیلات پیش کی ۔
تہنیتی جلسہ و غیر طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( راست ) : فرزندان ادب اردو ڈاکٹر سلیم عابد اور ڈاکٹر نادر المسدوسی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر اردو شعر و ادب سوسائٹی جانب سے ایک تہنیتی تقریب 11 مارچ کو بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ میں بصدارت جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر آل انڈیا مسلم فرنٹ منعقد ہوگی ۔ تقریب کے بعد غیر طرحی مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا ۔ تقریب میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد اور جناب عثمان بن محمد الہاجری ہوں گے  ۔ جناب غلام محمد جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم فرنٹ نے ادب نوازوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT