Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سماجی ذمہ داری کے طور پر شجرکاری میں حصہ لینے کا مشورہ

سماجی ذمہ داری کے طور پر شجرکاری میں حصہ لینے کا مشورہ

حیدرآباد میں آج ہریتا ہرم پروگرام کو عوام کامیاب بنائیں ، میئر بی رام موہن
حیدرآباد 10 جولائی (این ایس ایس) جی ایچ ایم سی کے میئر بی رام موہن نے آج عوام پر زور دیا کہ وہ شجرکاری میں بھرپور حصہ لیں اور اسے اپنی سماجی ذمہ داری سمجھیں۔ انھوں نے کہاکہ دونوں شہروں کے عوام کو 11 جولائی کو حیدرآباد میں ہریتا ہرم پروگرام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنی سماجی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہئے۔ آج یہاں ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، کمشنر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کے ہمراہ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے رام موہن نے کہاکہ گرین ڈرائیو کو طلباء سے لے کر ملٹری کے عہدیداروں تک زبردست ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ اسی طرح عوام کو بھی گرین ڈرائیو کے فلیگ شپ پروگرام میں پوری دلچسپی کے ساتھ حصہ لینا چاہئے تاکہ شہر کو گرین کاریڈور میں بدلا جاسکے۔ انھوں نے کہاکہ اگرچیکہ شہر میں پیر کو 25 لاکھ پودے لگانے کا نشانہ ہے تاہم اس سے تجاوز کرجانے اور تقریباً 35 لاکھ پودے لگانے کی توقع ہے۔ میئر اور ڈپٹی میئر نے کہاکہ عہدیداروں نے تمام انتظامات کئے ہیں کہ 80 فیصد پودے اتوار کی شام تک مقررہ مقامات پر پہنچ جائیں اور باقی پیر کی صبح تک۔

TOPPOPULARRECENT