Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / سماجی میڈیا کے پروپگنڈہ کا شکار نہ بننے کی اپیل

سماجی میڈیا کے پروپگنڈہ کا شکار نہ بننے کی اپیل

ہاردک پٹیل کے کوٹہ احتجاج سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں: امیت شاہ
احمدآباد ۔ 10ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج گجرات کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی مخالف سماجی میڈیا کے پروپگنڈہ کا شکار نہ بنیں ‘ جو کانگریس نے سماجی میڈیا پر شروع کر رکھا ہے ۔ وہ یووا ٹاؤن ہال میں نوجوانوں سے تبادلہ خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹیل کوٹہ تحریک کے منتظمین گجرات میں ایک سیاسی پارٹی کی جانب جھکاؤ رکھتے ہیں ۔ وہ واضح طور پر اپوزیشن پارٹی کانگریس کا حوالہ دے رہے تھے ۔ امیت شاہ یہاں پر نوجوانوں کے ایک پروگرام ’’ ادھیکم گجرات ‘‘ میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت پتی دار احتجاج میں شریک نہیں ہے۔ علاوہ ازیں کوٹہ کے احتجاجیوں سے جن کی قیادت ہاردیک پٹیل کررہے ہیں بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو احتجاج کی سمت تبدیل کر کے قانونی راستہ اپنانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کو دیکھ کر آپ کو احساس ہوگا کہ یہ احتجاج ایک سیاسی پارٹی کی تائید کا نتیجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT