Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سماجی کارکن میدھا پاٹکر کی پروفیسر کودانڈا رام کو حمایت

سماجی کارکن میدھا پاٹکر کی پروفیسر کودانڈا رام کو حمایت

حیدرآباد 9 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ جے اے سی کے صدر پروفیسر کودانڈا رام کی جانب سے تلنگانہ میں کسانوں اور نوجوانوں کو متحد کرنے کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن میدھا پاٹکر نے آج کہا کہ وہ بہت جلد تلنگانہ تحریک کی تنظیموں کو متحد کرنے ایک اجلاس منعقد کرینگی ۔ میدھا پاٹکر نے آج تلنگانہ جے اے سی کے دفتر کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ پروفیسر کودانڈا رام کی تائید کی ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ایک اجلاس میں ریاست کے عوام کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے ایکشن پلان کو قطعیت دی جائیگی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ اس نے بیروزگار نوجوانوں کی ریلی کو ناکام بنادیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت آمرانہ طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے عوام کی آواز کو دبا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT