Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی

سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی

کوہیر میں ڈی ایس پی این روی کا صحافیوں سے خطاب
کوہیر  ۔ 22 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر این روی ظہیرآباد ڈیویژن ڈی ایس پی نے اچانک کوہیر پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور تمام ریکارڈس کی تنقیح کی بعدازاں انہوں نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ہر حال میں قانون کا پاس و خیال رکھا جائے گا کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ، سماج میں غیرقانونی کام کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ کوہیر کے اطراف مضافاتی علاقوں میں مٹکہ کے کارروبار چلنے کی اطلاع وصول ہوئی اس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے مٹکہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے اس کے علاوہ سرکاری و خانگی کالجوں میں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف ایک شٹی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ کالجوں اور اسکولوں میں ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جائیں گے طلباء و طالبات کی کونسلنگ کی جائے گی اس کے علاوہ گڑمبہ ، دیسی شراب تیار کرنے والوں کے خلاف سختی ہوگی ۔ حالت نشہ میں ڈرائیورنگ کرنے پر گاڑیاں ضبط کر لی جائیں گی ۔ بغیر لائسنس ڈرائیورنگ نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ آٹو میں حد سے زیادہ افراد کو نہ بٹھائیں ۔ اکثر حادثہ زیادہ افراد کے بیٹھنے میں ہوتے ہیں اس موقع پر ڈی ایس پی کوہیر کو پہلی مرتبہ آمد پر چند مسلم نوجوانوں نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے گلپوشی اور شالپوشی کی اس دوران محمد عمر احمد صدر ٹی آر ایس کوہیر منڈل ، محمد کلیم الدین ٹی آر ایس پارٹی قائد ، محمد اسلم زید ، محمدفیروز احمد ، سید رئیس الدین ، محمد انصار احمد کے علاوہ دیگر نے خیرمقدم کیا ۔ ڈی ایس پی روی نے کوہیر مستقر میں واقع 700 سالہ قدیم درگاہ حضرت مولانا صغیر الدین ترکی رحمۃ اللہ پر حاضری دی اور کہا ہندوستان میں درگاہیں ہندو مسلم اتحاد کے مظہر ہیں ۔ درگاہوں پر ہندوعقیدت بڑی تعداد میں حاضری دیتے ہیں اور ان سے فیض پاتے ہیں ۔ کوہیر کی درگاہ بہت قدیم ہے اس کے بارے میں بہت دنوں سے جانتے ہیں آج حاضر ہونے کا موقع ملا اس موقع پر پروین کمار سب انسپکٹر پولیس ڈپٹی سرپنچ کوہیر محمد عبدالستار وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT