Friday , October 20 2017
Home / سیاسیات / سماج میں تبدیلی کی تیزرفتاری کے ایجنٹ بننے وزیراعظم کا مشورہ

سماج میں تبدیلی کی تیزرفتاری کے ایجنٹ بننے وزیراعظم کا مشورہ

نئی دہلی۔12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج گورنرس کی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں سماج میں تبدیلی کو تیزرفتار بنانے والے ایجنٹس بننے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ساتھ ہی ساتھ انہیں دستور کی تقدیس کو سرفراز کرنا چاہئے۔ وہ راشٹرپتی بھون میں گورنرس چوٹی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہندوستان 2022ء نظریہ زور دیتا ہے کہ سماج میں تبدیلی صرف عوامی تحریک سے ممکن ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے بموجب انہوں نے کہا کہ گورنرس بینکوں کو تحریک دے سکتے ہیں کہ وہ مدرا اسکیم کے تحت قبائیلیوں، دلتوں اور خواتین کو قرضے دیں۔ خاص طور پر دستور کی تدوین کے دن 26 نومبر کو اور امبیڈکر مہاپرینروانا دیوس 6 ڈسمبر کو ایسا کریں۔ انہوں نے تفصیل سے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان اس سلسلہ میں تبادلہ خیال پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست کے نوجوانوں کو ایک اسپورٹ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے گورنرس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صفائی کے مقصد کو مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے اس صفائی مہم کی قیادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کا 150 واں یوم پیدائش 2019ء میں منایا جائے گا۔ اسے کھلے مقام پر حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے سے پاک ہندوستان کی سمت کام کرنے کا دن منانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT